Tuesday November 26, 2024

اتنا درویش سچا، کھرا اور دین کا درد رکھنے والالیڈر میں نے نہیں دیکھا،مولاناطارق جمیل نےکپتان کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف سکالر مولانا طارق جمیل نے بھی وزیراعظم عمران خان کی اقوام متحدہ میں کی گئی تقریر پر خوشی کا ظہار کیا ہے۔اس حوالے سے مولانا طارق جمیل کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ عمران خان کو زبردست انداز میں خراجِ تحسین پیش کر رہے ہیں۔جب کہ لوگوں کو ان کی قدر کرنے کی ہدایت کرتے ہیں،مولانا طارق جمیل کہتے ہیں کہ عمران خان کیلئے دعا کرو اس نے ہمارا سر فخرسے بلند کیا، اللہ نے ہمیں بہترین لیڈر دیا ہے، اتنا درویش سچا، کھرا اور دین کا درد رکھنے والا لیڈر میں نے نہیں دیکھا۔انہوں نے کہا کہ میرا عمران خان سے بہت قرب ہے۔بتایا گیا ہے کہ

مولانا طارق جمیل نے عمران خان سے متعلق یہ بیان کینیڈا میں دیا ہے۔مولانا طارق جمیل لوگوں کو ٹیکس دینے کی بھی ہدایت کرتے ہیں۔۔خیال رہے کہ مولانا طارق جمیل اس سے قبل بھی کئی بار عمران خان کی تعریف کر چکے ہیں۔مولانا طارق جمیل نے وزیراعظم عمران خان کے لیے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں انہوں نے پاکستان کے 22 کروڑ عوام سے عمران خان کا ساتھ دینے کی اپیل کی تھی۔کیونکہ عمران خان پاکستان کو ریاست مدینہ جیسا بنانا چاہتے ہیں۔ایک طالب علم نے مولانا طارق جمیل سے عمران خان کو سپورٹ کرنے کی وجہ پوچھی تو انہوں نے بتایا کہ عمران خان پاکستان کی تاریخ میں وہ پہلے شخص ہیں جنہوں نے پاکستان کو مدینہ کی ریاست جیسا بنانے کا خواب دیکھا۔ اس سے پہلے کبھی کسی نے ایسا خواب نہیں دیکھا اور یہی وجہ ہے کہ عمران خان نے میرا دل جیتا۔مولانا طارق جمیل سے سوال کیا گیا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف بھی آپ کے بہت قریب رہے ہیں لیکن آپ نے کبھی بھی ان کے لئے ایسا ویڈیو پیغام جاری نہیں کیا جیسا کہ عمران خان کے لیے کیا ہے؟ جس کا جواب دیتے ہوئے مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ میں ان تمام لوگوں سے ملا ہوں لیکن ان میں سے کسی نے بھی مجھے پاکستان کے لیے اتنی محبت اور خیال ظاہر نہیں کیا جتنا کہ عمران خان نے کیا۔ جب بھی وہ مجھے ملاقات کے لئے بلاتے تھے تو بہت ساری باتیں زیر بحث آتی تھی لیکن عمران خان وہ پہلے آدمی تھے جنہوں نے مجھے پاکستان پر بات کرنے کے لئے بلایا۔ملاقات کے ہر منٹ کے دوران میں نے عمران خان کے اندر ایک جذبہ ایک جنون اور ایک خالص سوچ پائی جو کہ اپنے ملک کے لیے ہے۔

FOLLOW US