Wednesday September 10, 2025

عمران خان نے اقوام متحدہ میں اُردو زبان میں تقریر کی‘زرتاج گل کا مضحکہ خیز اعلان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرمملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ انہیں وزیراعظم عمران خان پر بہت فخر ہے جنہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے لیے اپنی قومی زبان ’اردو‘ کا انتخاب کیا۔سوشل میڈیا پر زرتاج گل وزیر کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں وزیر مملکت برائے ماحولیات عمران خان کی تعریفوں کے پل باندھ رہی ہیں۔زرتاج گل وزیر کا کہنا تھا کہ ’وہ وزیراعظم عمران خان ہی ہیں جنہوں نے دنیا بھر میں سفید شلوار، قمیض، واسکٹ اور جیکٹ کی عزت کرائی ہے۔‘انہوں نے مزید کہا کہ ’ایسا وزیراعظم صرف عمران خان ہی ہے جو اقوام متحدہ میں جا کر اپنی خوبصورت زبان ’اردو‘ میں بات کرتا ہے۔‘وزیر مملکت

برائے ماحولیات کے اس بیان پر ٹوئٹر صارفین ان کا خوب مذاق اڑا رہے ہیں۔سوشل میڈیا صارفین نے زرتاج گُل کے اس بیان پر مضحکہ خیز تبصرے بھی کیے اور کہا کہ معلوم نہیں کہ پاکستان تحریک انصاف والے کون سا نشہ کرتے ہیں جو ان کو کچھ معلوم نہیں ہوتا لیکن بیان داغ دیتے ہیں جس سے ان کی غیر ذمہ داری کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ زرتاج گُل پر تنقید کرتے ہوئے کچھ صارفین نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے لوگ تعریفیں کرنے اور خوش آمد کرنے میں ماہر ہیں اور زرتاج گُل اس کی تازہ مثال ہیں جنہوں نے حقائق جانے بغیر ہی وزیراعظم عمران خان کی تعریفوں کے پُل باندھ دئے اور کہا کہ انہوں نے اقوام متحدہ میں اُردو زبان میں تقریر کی۔