راولپنڈی : سعودی افواج کے سربراہ کی آرمی چیف سے ملاقات، جی ایچ کیو میں ہوئی ملاقات کے دوران جنرل قمر باجوہ نے سعودی فوج کی معاونت کی یقین دہانی کروائی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق سعودی فواج کے سربراہ کی پاکستان آمد ہوئی ہے۔ سعودی افواج کے سربراہ نے پیر کے روز پاک فوج کے ہیڈ کوارٹر جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔ جی ایچ کیو کے دورے کے دوران سعودی افواج کے سربراہ نے پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے خصوصی ملاقات کی۔ اس دوران دونوں رہنماوں کے درمیان خطے کی موجودہ صورتحال اور پیشہ وارانہ امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ جبکہ آرمی چیف نے سعودی فوج کی معاونت کی یقین دہانی کروائی۔ آرمی چیف نے سعودی کمانڈر سے ملاقات کے دوران اس عزم کا اظہار کیا کہ پاک فوج سعودی فوج کی استعداد کار بڑھانے اور تربیت فراہم کی جائے گی۔
وزیراعظم نے یقین دہانی کروائی کہ پاک فوج سعودی فوج کو تربیت فراہم کرنے کا عمل جاری رکھی گی۔ اس دوران سعودی فوج کے سربراہ نے بھی پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا۔ جبکہ اس سے قبل جی ایچ کیو پہنچنے پر پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے سعودی کمانڈر کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔ جبکہ بعد ازاں سعودی کمانڈر نے آرمی چیف کے ہمراہ یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔