اسلام آباد : اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، وزیراعظم نے امریکا میں سابق سفیر اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق مستقل مندوب منیر اے اکرم کو دوبارہ عہدے پر فائز کرنے کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں تعینات پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نے ملیحہ لودھی کی جگہ منیر اے اکرم کو اقوام متحدہ میں پاکستان کا مستقل مندوب تعینات کر دیا ہے۔ منیر اے اکرم ماضی میں امریکا میں پاکستان کا سفیر رہ چکے ہیں۔ جبکہ منیر اے اکرم اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کے عہدے پر بھی براجمان رہ چکے ہیں۔ اب وزیراعظم نے انہیں دوبارہ یہی عہدہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
