Tuesday November 26, 2024

دنیا کے وہ دلکش پانچ مقامات جہاں سورج کبھی غروب نہیں ہوتا

‮یہ دنیا اللہ پاک نے بہت خوبصورت بنائی ہے اور ایسے ایسے مقامات کی تخلیق کی ہے جنہیں دیکھ کر انسان دنگ رہ جاتا ہے۔آئیے آپ کو آج دنیا کے ان پانچ مقامات کے بارے میں بتاتے ہیں جہاں سورج کبھی غروب نہیں ہوتا اور اگر ہوتا بھی ہے تو اتنے مختصر وقت کے لئے کہ ہمیں یقین ہی نہ آئے۔یورپ کے شمال میں واقع یہ خوبصورت ملک ان چند ممالک میں سے

ایک ہے جہاں آپ کو دنیا کی ہر سہولت بہم میسر ہے اور ساتھ ہی حکومت کی جانب سے شہریوں کو سوشل سیکیورٹی کی حفاظت ہے لیکن اس کے ساتھ ہی قدرت نے ناروے کو یہ اعزاز بھی دیا ہے کہ یہاں سورج صرف چند گھنٹے کے لئے غائب ہوتا ہے۔ مئی سے جولائی تک کچھ علاقے (شمالی ناروے)ایسے بھی ہیں جہاں سورج رات کو بھی آب وتاب سے چمکتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ناروے کو ’آدھی رات کے سورج کی سرزمین‘بھی کہا جاتا ہے۔آئس لینڈشمالی بحر اوقیانوس میں واقع یہ بہت بڑا جزیرہ ہے جہاں آپ کو خوبصورت اور دلفریب مناظر،آبشاریں اور جنگلات دیکھنے کو ملیں گے۔یہاں بھی سورج کم کم ہی غروب ہوتا ہے۔کینیڈاکینیڈا کے شمال میں کئی علاقے ایسے ہیں جہاں دن کی لمبائی 22گھنٹے تک بھی ہوتی ہے۔اس وقت سے مقامی لوگ لطف اندوز ہونے کے لئے مختلف سرگرمیاں کرتے ہیں جن میں گولف کھیلنا، پہاڑوں پر چڑھنا اور مچھلیاں پکڑنا شامل ہیں۔۔ سویڈن ناروے کا ہمسایہ ملک سویڈن بھی ان علاقوں میں شامل ہے جہاں سورج غروب نہیں ہوتا۔سویڈن کے دارلحکومت سٹاک ہوم میں سورج تقریباًرات 1بجے غروب ہونے کے بعد صرف تین گھنٹے بعد یعنی 4 بجے دوبارہ نکل آتا ہے۔ فن لینڈ اسی طرح سکینڈے نیوئن کا ایک اور ملک فن لینڈ بھی اس فہرست میں شامل ہے جہاں سورج غروب نہیں ہوتا۔یہاں لوگ موسم سے لطف اندوز ہونے کے لئے سکینگ،سائیکلنگ اور پہاڑوں پر چڑھتے ہیں۔

FOLLOW US