Wednesday September 10, 2025

امریکہ سے وطن واپسی پر عمران خان کے طیارےکاالیکٹرک سسٹم مکمل طور پر فیل، جہاز دوبارہ امریکہ موڑ دیا گیا

نیو یارک(نیوز ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کے طیارے کا الیکٹرک نظام مکمل طور پر فیل ہوگیا جس کے باعث جہاز دوبارہ امریکا موڑدیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نیویارک سے واپس پاکستان روانہ ہونے کے لیے سعودی خصوصی طیارے میں سوارتھے کہ اڑان بھرنے کے بعد طیارے کا الیکٹرک نظام مکمل طورپرفیل ہوگیا۔ طیارہ فنی خرابی کے بعد واپس نیویارک جے ایف کے ائیرپورٹ پر لینڈ کرگیا۔ ذرائع کے مطابق فنی خرابی کے باعث طیارے کی لینڈنگ بھی مشکل سے کی گئی ہے۔وزیراعظم عمران خان واپس روزویلٹ ہوٹل پہنچ گئے، طیارے کی تکنیکی خرابی دورکرنے کے بعد وزیراعظم آج رات امریکا سے واپس روانہ

ہونگے تاہم وزیراعظم کمرشل طیارے میں واپس آئیں گے یا سعودی طیارے میں یہ فیصلہ صبح کیا جائے گا۔خیال رہے کہ گذشتہ رات وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں 45 منٹ خطاب کیا جسے خوب سراہا جا رہا ہے۔وزیراعظم عمران خان کی تقریر کے بعد بھارت پر سکتہ طاری ہو گیا۔ عمران خان کے خطاب کے دوران جنرل اسمبلی میں موجود بھارتی نمائندوں کے اترے ہوئے چہروں نے بھارت کی شکست عیاں کر دی اور بھارتی میڈیا اس معاملے پر پراپیگنڈہ بھی کر رہا ہے ۔ جبکہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شریک دیگر مسلمان رہنما وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر آبدیدہ ہو گئے تھے۔