Monday January 20, 2025

لاہور میں پاک فوج کی تعیناتی۔۔۔پنجاب حکومت نے وفاق کو باقاعدہ درخواست دے

لاہور (نیوز ڈیسک ) لاہور میں فوج اور رینجرز تعینات کی جائے، پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت سے باقاعدہ درخواست کر دی، فوج و رینجرز کو پاکستان سری لنکا ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران سیکورٹی کیلئے تعینات کیا جائے گا، لنکن ٹیم کو صدارتی سطح کی سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی سری لنکن کرکٹ

ٹیم کے دورہ لاہور کے سلسلے میں محکمہ داخلہ پنجاب نے پاک فوج اور رینجرز کو طلب کرنے کے لئے وفاقی حکومت کو ریکوزیشن ارسال کر دی ہے۔جس میں سری لنکن کرکٹ ٹیم کی سکیورٹی پاک فوج کے حوالے کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کے سلسلے میں لاہور میں ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اگلے ماہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔ پاکستان نے سری لنکن ٹیم کو صدارتی سطح کی سیکورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی، اسی لیے لاہور میں فوج طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔دوسری جانب مسلسل بارش کے باعث پاکستان اور سری لنکا کے مابین پہلا ون ڈے منسوخ کردیا گیا۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ نیشنل سٹیڈیم، کراچی میں دوپہر تین بجے شروع ہونا تھا جب کہ ٹاس کا وقت ڈھائی بجے تھا تاہم تیز بارش کی وجہ سے ٹاس تاخیر کا شکار ہوگیا۔تیز بارش کی وجہ سے نیشنل سٹیڈیم تالاب کا منظر پیش کرنے لگا جس کے بعد امپائرز اور میچ ریفری نے گراﺅنڈ اور آﺅٹ فیلڈ گیلی ہونے کے باعث آج کا

میچ منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا دوسرا مقابلہ اتوار کو کھیلا جائے گا ۔سری لنکا سے باہمی ون ڈے مقابلوں میں پاکستان کا پلڑا بھاری رہا، 90میچز میں گرین شرٹس نے کامیابی حاصل کی جب کہ 58میں آئی لینڈرز سرخرو ہوئے۔پاکستان اور سری لنکا کے مابین ابھی تک 153 ون ڈے میچز کھیلے گئے ہیں، ان میں سے گرین شرٹس نے 90میں کامیابی حاصل کی، 58میں آئی لینڈرز سرخرو ہوئے، ایک میچ ٹائی ہوا،4 بے نتیجہ رہے۔گرین شرٹس نے آئی لینڈرز کو آخری مرتبہ دبئی میں ہونےوالی ون ڈے سیریز میں شکست دے تھی۔پاکستان میں دونوں ٹیمیں28 میچز میں مدمقابل آئی ہیں، 16میں میزبان اور 12میں آئی لینڈرز نے میدان مارا، نیشنل سٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کے درمیان 8میچز کھیلے گئے، ان میں سے 5میں پاکستان ٹیم کامیاب رہی اور 3میں سری لنکا نے فتح پائی۔

FOLLOW US