Monday January 20, 2025

کیا قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ اب حُکومت دوبارہ حاصل نہیں کر پائے گی؟ تحریک انصاف کو چیلنج کر دیا گیا

لاہور: حکومت کیلئے ڈپٹی اسپیکر منتخب کروانا بھی بڑی آزمائش ہوگی۔ پیپلزپارٹی کی رہنماء شہلا رضا نے کہا کہ سلیکٹڈ ڈپٹی اسپیکر کے نااہل ثابت ہونے پر نیازی حکومت کیلئے ایک اور آزمائش آن کھڑی ہے، اپوزیشن کے مشترکہ امیدواروں کے سامنے اس بار بیساکھیوں کے باوجود آسان نہ ہوگا۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ سلیکٹڈ ڈپٹی اسپیکر کے نااہل ثابت ہونے پر نیازی حکومت کی ایک اور آزمائش ، قومی اسمبلی کےاجلاس میں انہیں ڈپٹی اسپیکر منتخب کروانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار کے سامنے اس بار بیساکھیوں کی مدد کے باوجود آسان نہ ہوگا۔ خاص طور پر جب نیازی کا 18 بے نامی اکاؤنٹس کیس یکم سے سنا جائے گا۔

مزید برآں پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جس نے قومی اسمبلی میں لفظ سلیکٹڈ پر پابندی لگانے والا خود نشست سے محروم ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سچ کو دبایا نہیں جاسکتا۔ جلد تمام سلیکٹڈ لوگوں کو جانا ہوگا۔ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ قاسم سوری کے حلقہ انتخاب کے 65 ہزار ووٹوں کی تصدیق نہ ہوسکی۔ واضح رہے الیکشن ٹریبونل نے حلقہ این اے 265 کی انتخابی عذرداری پر فیصلہ سناتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی بطور ایم این اے کامیابی کو کالعدم قرار دے دیا۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما لشکری رئیسانی نے قاسم سوری کی بطور ممبر قومی اسمبلی کامیابی کو چیلنج کیا تھا جس پر وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد الیکشن ٹریبونل نے گزشتہ سماعت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جو جمعہ کے روز سنایا گیا۔ الیکشن ٹریبونل نے حلقہ این اے 265 سے کامیاب ہونے والے قاسم سوری کی بطور رکن قومی اسمبلی کامیابی کو کالعدم قرار دے دیا اور حلقے میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔ الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے بعد قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری ایوان کے ممبر بھی نہیں رہیں گے۔ ٹریبونل کے فیصلے پر نوابزادہ لشکری رئیسانی کے مطابق این اے 265 پر دوبارہ الیکشن کا فیصلہ خوش آئند ہے، فیصلے سے ہمارے مؤقف اور ووٹرز کی جیت ہوئی ہے، حلقے میں بڑے پیمانے پر دھاندلی ثابت ہوئی تھی۔ الیکشن کمیشن نے قاسم سوری کے حلقے میں دوبارہ الیکشن کروانے کا حکم دے دیا ہے۔

FOLLOW US