Thursday November 28, 2024

مسلم لیگ (ن)کے 30ارکان اسمبلی کے تحریک انصاف سے رابطے تیز، چند دنوں میں کیا ہونے والا ہے؟بڑی خبر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ایک قومی روزنامے نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے دودرجن سے زائد ارکان اسمبلی نے پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت سے رابطہ کیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وسطی ، شمالی اور جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے 30کے قریب ارکان اسمبلی اس وقت پاکستان تحریک انصاف سے قریبی

رابطے میں ہیں ۔ اور وہ کسی بھی وقت مسلم لیگ (ن) kw خیرباد کہہ کر پاکستان تحریک انصاف کا حصہ بن سکتے ہیں۔ ان میں مخدوم خسرو بختیار،اسلم بودلہ،طاہر بشیر،غلام بی بی بھروانہ،ملک عزیر خان،نجف عباس سیال،اسد رحمن،شیخ اکرم،رانا قاسم،رجب علی بلوچ،ارمغان سبحانی،راؤ اجمل خان اور ریاض حسین پیرزادہ وغیرہ شامل ہیں۔ رپورٹ نے بتایا ہے کہ حکومتی جماعت کے یہ ارکان باغی دھڑا بنا چکے ہیں اور کسی بھی وقت اپنی پارٹی کو خیر باد کہہ کر تحریک انصاف کا حصہ بن سکتے ہیں۔ اس سے قبل بھی مسلم لیگ (ن) کے کئی ارکان اسمبلی پی ٹی آئی کا حصہ بن چکے ہیں۔ سویلین انٹیلی جنس بھی اس بارے میں مسلم لیگ (ن)کو آگاہ کر چکی ہے۔

FOLLOW US