Monday February 24, 2025

افغان خاتون صحافی نے عمران خان کو فٹبال کاکھلاڑی بنادیا،وزیراعظم نے بھی ایسا جواب دیا کہ ہال قہقہوں سے گونج اٹھا

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)افغان خاتون صحافی نے وزیراعظم عمران خان کو فٹبال کا کھلاڑی بنا دیا۔ گزشتہ شب وزیراعظم عمران خان نے میڈیا سے بات چیت جس دوران ایک افغان خوتون صحافی نے وزیراعظم سے سوال کرنے سے پہلے کہ کہ افغان لوگوں کو آپ سے بڑی امیدیں ہیں کیونکہ آپ امن کے داعی اور مشہور فٹبال کھلاڑی ہیں۔ اس پر وہاں موجود تمام لوگ ہنس پڑے اور خاتون صحافی کو بتایا کہ عمران خان کرکٹ کے کھلاڑی رہے ہیں فٹبال کے نہیں، جس پر خاتون صحافی نے وضاحت کرنے کی کوشش کی تو وزیراعظم بول پڑے کہ کوئی بات نہیں دونوں کھیلیں گیند سے ہی کھیلی جاتی ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے مزید بات کرتے ہوئے کہ کہ ہ اقوامِ متحدہ کے اجلاس کے فوراََ بعد او آئی سی کا اجلاس بلاؤں گا اور تمام مسلمان ممالک کو کشمیر کے معاملے پر اکٹھا کرنے کی کوشش کروں گا۔انہوں نے کہا کہ 51دن سے کشمیر سے کوئی خبر نہیں آرہی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ یہ ایک بحران کا آغاز ہے، پوری دنیا کو اسکا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آسکتی ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی کر سکتا ہے، مودی آر ایس ایس کے نظریے پر چل رہا ہے جبکہ آر ایس ایس کو کئی بار بھارت میں انتہا پسند تنظیم قرار دیا جا چکا ہے اور اسے کئی بار پابندیوں کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت جھوٹا پرپیگنڈہ کر رہا ہے کہ پاکستان کے اندر سے دراندازی ہو رہی ہے۔ اقوامِ متحدہ نے 11قراردادوں میں مقبوضہ کشمیر کو متنازعہ علاقہ کہا لیکن بھارت کی انتہا پسند حکومت مسلمانوں کو ختم کرنا چاہتی ہے، مقبوضہ کشمیر سے اچھی کبریں نہیں ارہی ہیں، کرفیو ہٹنے پر مقبوضہ کشمیر میں بڑا بحران پیدا ہو سکتا ہے، کوئی عقل والا شخص ایٹمی جنگ کے بارے میں نہیں سوچ سکتا لیکن اس بحران کی صورت میں دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آسکتی ہیں۔