Wednesday October 23, 2024

کیپٹن (ر)صفدرکواپنی گرفتاری کا خدشہ،ڈر کے مارے ضمانت کیلئے عدالت جا پہنچے، جانتے ہیں آگے سے کورٹ نے کیا حکم سنا دیا؟

لاہور(سی پی پی)سیشن کورٹ نے سابق وزیراعظم نوار شریف کے داماد کپیٹن ریٹائرڈ صفدر کی عبوری ضمانت میں 12 اکتوبر تک توسیع کر دی اور انہیں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے اپنے خلاف مقدمے میں گرفتاری کے خدشے پر ضمانت کی درخواست دائر کی جس پر ایڈیشنل سیشن جج تجمل شہزاد نےسماعت کی۔ درخواست ضمانت میں نشاندہی کی گئی کہ پولیس نے ان کی بیوی کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد پولیس اہلکاروں سے ہاتھ پائی کا مقدمہ درج کیا ہے۔درخواست ضمانت میں دعوی کیا گیا کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کیخلاف حقائق کے برعکس سیاسی

بنیادوں پر مقدمہ درج کیا ہے، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے وکیل نے یہ خدشہ ظاہر کیا کہ ان کے موکل کو گرفتار کرلیا جائے گا، اس لیے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ضمانت منظور کی جائے۔ پولیس نے تفتیش مکمل کرنے کیلئے وقت مانگا جس پر عدالت نے پولیس کو مہلت دے دی اور ہداہت کی تفتیش مکمل کر کے رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔

FOLLOW US