Wednesday October 23, 2024

ضرورت سے زائد بیلٹ باکسز، اضافی فولڈ ایبل سکرینز کی خریداری عام انتخابات 2018 میں کروڑوں کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

اسلام آباد (سی پی پی)عام انتخابات 2018 میں کروڑوں روپے کی مالی بے ضابطگیاں سامنے آ گئی ہیں،ضرورت سے دوگنا زائد بیلٹ باکسز اضافی فولڈ ایبل سکرینز کی خریداری کا انکشاف ہوا ہے۔الیکشن کمیشن کی آڈٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیاکہ پولنگ عملے کو ادائیگیوں کا ایڈجسٹمنٹ ریکارڈبھی موجود نہیں ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے ضرور ت سے زائد بیلٹ باکسز اور سکرینوں کی خریداری سے 36 کروڑ 68 لاکھ کا نقصان ہوا۔رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ پولنگ سٹیشنوں کی کل تعداد سے ڈیڑھ ہزار سے زائد گاڑیاں حاصل

کی گئیں۔اسی طرح پولنگ عملے کو سوا 53 کروڑ کی ادائیگیوں کی ایڈجسٹمنٹ بھی نہیں کی گئی۔آڈٹ حکام نے دیر تک کام کرنے والے افسران کے کھانے پر خرچ ہونے والے 3 کروڑ 86 لاکھ بھی خلاف ضابطہ قرار دے دئیے۔سیمینارز اور انٹرٹینمنٹ تحائف کی مد میں خرچ کئے جانیوالے 98 لاکھ کا بھی کوئی ریکارڈ نہیں۔

FOLLOW US