Wednesday October 23, 2024

حوثی باغیوں کا سعودی عرب پر میزائل اور ڈرون حملے روکنے کا اعلان ،مثبت جواب نہ ملا تو کیا کرینگے؟سنگین دھمکی دیدی

یمن(این این آئی) یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی عرب پر میزائل اور ڈرون حملے روکنے کا اعلان کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی عرب پر میزائل اور ڈرون حملے روکنے کا اعلان کردیا۔ حملے بند کرنے کا اعلان سربراہ حوثی سیاسی کونسل مہدی المشاط نے کیا، انہوں نے کہا کہ وہ سعودی عرب پر اب ڈرون، بیلسٹک میزائل و دیگر ہتھیار نہیں چلائیں گے۔ حوثی سربراہ مہدی المشاط نے امید ظاہر کی کہ سعودی عرب ان کی اس خیر سگالی کا مثبت جواب دے گا اور اگر ان کے اس اقدام پر مثبت

ردعمل نہ آیا تو جواب دینے کا حق رکھتے ہیں۔حوثی رہنما کا کہنا تھا کہ یمن جنگ کے تسلسل سے کسی بھی فریق کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا، جنگ کا تسلسل خطرناک پیشرفت کا باعث بن سکتا ہے تاہم جنگ بندی کا بڑا مقصد جانوں کا تحفظ اور عام معافی حاصل کرنا ہے۔

FOLLOW US