Tuesday November 26, 2024

نیب کا سب سے بڑا ایکشن۔۔ احمد چیمہ کی اربوں روپے کی جائیداد تحویل میں لینے کا حکم

لاہور: نیب لاہور نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ملزم احد خان چیمہ کی اربوں روپے مالیت کی جائیدادیں تحویل میں لینے کا حکم دے دیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نیب لاہور کی جانب سے ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر انتظامی افسران کو خط لکھ دئیے گئے ہیں جس میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کے تمام اثاثہ جات کو تحویل میں لینے کے احکامات دئیے ہیں۔

جب کہ سینکڑوں کنال زرعی اراضی، فلیٹ، بینک اکاؤنٹ،متعدد اپارٹمنٹ ،پلاٹس کو بھی تحویل میں لیا جائے گا۔نیب لاہور کے مطابق زمینوں کی تفصیلات میں موزہ کرباتھ میں موجود 22 کنال 19مرلہ زرعی زمین، موزہ جھولکے میں موجود 48 کنال 10مرلہ زمین،موزی ڈھوری میں 21 کنال 4 مرلےزرعی زمین اور مرزہ تیڈھا میں 99کنال 17 مرلہ زمین سرکاری تحویل میں لینے کے احکامات دئیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ حافظ آباد میں موجود 113 کنال 19مرلہ زرعی زمین اور دیگر 188 کنال 12مرلہ زمین فوری قبضے میں لینے کے احکامات بھی دئیے گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ پلاٹوں کی تفصیلات میں بینک الفلاح ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں 15,15مرلہ کے دو پلاٹ، گلبرگ ریزیڈینشیاء اسلام میں قائم آئی بی ایمپلائز کوآپریٹو سوسائٹی میں موجود ایک پلاٹ،ایف آئی اے کوآپریٹو سوسائٹی میں موجود 2 پلاٹ، فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز کوآپریٹو سوسائٹی میں موجود 4 پلاٹ بھی فریز کی گئی جائیدادوں میں شامل ہیں۔

ملزم احد خان چیمہ کے نام موجود ہل لاک ویو اسلام آباد میں موجود اپارٹمنٹ بھی فریز کر دیا گیا ہے۔نیب لاہور کی جانب سے جاری آرڈر میں پابند کیا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ کلکٹر کے عہدہ کے آفیسر کو متعین کیا جائے اور تمام زمینوں اور دیگر اثاثہ جات پر فوری طور پر قبضہ حصول کے جاری کردہ آرڈر پر عمل درآمد کروایا جائے۔

FOLLOW US