Monday January 20, 2025

سرفراز احمد کو کپتانی چھوڑدینی چاہیئے، شاہد آفریدی نے حیران کن مشورہ دیدیا

لاہور(نیوز ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سرفراز احمد کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت چھوڑنے کا مشورہ دیدیا۔قومی ٹیم کے سابق کپتان کراچی میں کینسر میں مبتلا اپنے پرستار بچے سے ملنے ان کے گھر گئے جہاں انہوں نے 13 سالہ سید حسن کی مزاج پرسی کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔اس موقع پر شاہد آفریدی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے سرفراز احمد کے حوالے سے شاہد آفریدی نے کہا کہ تینوں فارمیٹ کو لے کر چلنا بہت مشکل کام ہے، سرفراز کو پہلے بھی مشورہ دیا اور اب بھی کہتا ہوں کہ انہیں ٹیسٹ ٹیم کی

کپتانی چھوڑ دینی چاہیے۔شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ مصباح الحق کے لیے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹردونوں عہدوں پر کام کرنا ایک چیلنج ہے لیکن وہ 24 گھنٹے کام کرنے والے محنتی انسان ہیں، ان کی ڈیمانڈ ہے اور مجھے امید ہے کہ وہ بہتر طریقے سے کام کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ نئے ڈومیسٹک کرکٹ نظام کو وقت دیں، 6 ٹیموں کا نظام بہتر ہے اس سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا جب کہ جونیئر سطح پر کھلاڑیوں کی تربیت کے لیے سینئرز سے فائدہ اٹھائیں،یونس خان، محمد یوسف، عبدالرزاق اور شعیب اختر کو بھی انڈر 19 ٹیموں کے ساتھ لگایا جانا چاہیے۔

FOLLOW US