کراچی(ویب ڈیسک)پاکستان ڈراما انڈسٹری کی صف اول کی اداکارہ صبا قمر نے اپنی ناکام محبت کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا ہے کہ میں جس شخص سے محبت کرتی تھی اسے کسی اور کے ساتھ دیکھ کر برا لگتا ہے لیکن میں اس کی خوشی میں خوش ہوں۔اداکارہ صبا قمر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اپنی محبت اور اسے حاصل نہ کرنے کا تجربہ اپنے چاہنے والوں کے ساتھ شیئر کرتی نظر آرہی ہیں۔ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا کہ’’چیخ‘‘ اور ’’باغی‘‘ جیسے ڈراموں میں مضبوط خاتون کا کردار اداکرنے والی اداکارہ صبا قمر اصل زندگی میں محبت میں ناکامی کا درد جھیل چکی ہیں۔حال میں ایک انٹرویو
کے دوران صبا نے کہا کہ وہ جس شخص سے محبت کرتی تھیں اس کی شادی کو بھی کئی برس بیت چکے ہیں اوراس کا ایک بیٹا بھی ہے۔ تاہم آپ کو جس سے محبت ہو اسے کسی اورکے ساتھ دیکھ کر برا لگتاہے۔صبا قمر نے اس شخص کا نام بتانے سے گریز کیا جسے وہ پسند کرتی تھیں لیکن یہ ضرور بتادیا کہ اس کا تعلق بھی شوبزانڈسٹری سے تھا اوروہ ماڈلنگ کرچکاہے۔ صبا قمر نے بتایا کہ جب انہیں محبت میں ناکامی ہوئی تو انہوں نے اپنی ایک خیرخواہ سے اس بارے میں بات کی اورکہا انیسہ آپا مجھے برا لگ رہاہے۔ جس پر انہوں نے کہا کیوں برا لگ رہاہے جس پر صبا نے کہا وہ میرا پیار تھا میں نے اس کے ساتھ ایک عرصہ گزارا ہے اور اب جب وہ میرے ساتھ نہیں ہے مجھے چھوڑ چکا ہے تو مجھے بہت برا لگ رہا ہے۔جس پر ان کی خیرخواہ خاتون نے کہا پیار یہ نہیں ہوتا بلکہ اگر آپ کسی کو چاہتی ہیں تو اس کی خوشیوں کے لیے دعا کریں اوراس کی خوشی میں خوش رہیں۔ صبا نے کہا بس یہی وہ لمحہ تھا جب مجھے سمجھ آگیا کہ سچی محبت کیا ہوتی ہے۔ کیونکہ سچی محبت میں آپ خود غرض نہیں ہوتے بلکہ سامنے والے کی خوشی میں خوش ہوتے ہیں۔ صبا نے کہا وہ آج بھی اس شخص کو چاہتی ہیں۔