لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر و قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے چوہدری سالک حسین کو ٹیلیفون کر کے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر نے چوہدری شجاعت حسین کے روبصحت ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا اور ان کی مکمل صحتیابی کی دعا کی۔ چوہدری سالک حسین نے شہباز شریف کو چوہدری شجاعت حسین کی صحت اور علاج سے متعلق آگاہ کیا۔چوہدری شجاعت حسین علاج کے سلسلے میں ان دنوں برطانیہ میں