Monday January 20, 2025

مختلف علاقوں میں بارشوں سے گرمی اور حبس کی شدت میں کمی

لا ہور (نیوز ڈیسک ) شہر میں بادلوں کا بسیرا، مختلف علاقوں میں بارشوں سے گرمی اور حبس کی شدت میں کمی آگئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کا 3 سے 4 روز تک امکان کم ہے۔تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ہونے والی بارش مون سون کے آخری سپیل کی کڑی ظاہر کی جا رہی ہیں۔ دوسری جانب ستمبر کا مہینہ آدھا گزر چکا ہے اور شہری سردی کی کوئی ادا کے منتظر نظر آ رہے ہیں۔

FOLLOW US