Tuesday November 26, 2024

ایف بی آر نے موبائل پر ٹیکسز کم کر دیے ، موبائل فونز کی قیمتوں میں کتنی کمی واقع ہو گئی؟ دل خوش کر دینے والی خبر

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان میں موبائل صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریوبیو (ایف بی آر) نے درآمد شدہ موبائل فونز پر ریگولیٹر ڈیوٹی میں 50 فیصد تک کمی کی تجویز پیش کردی۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایف بی آر کا کہنا ہے کہ اس کمی کا مقصد ڈیجیٹلائزیشن کے فروغ اور عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔ایف بی آر کا ماننا ہے

کہ اس کمی کی وجہ سے ٹیکس کے وصولی میں کمی واقع نہیں ہوگی جبکہ اس کی مدد سے درآمدات میں اضافہ ہوگا۔چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی جانب سے جاری ہونے والی سمری کے مطابق ٹیکس میں کمی سے پاکستان میں موبائل فون کے حجم میں اضافہ ہوا، تاہم اس کی وجہ سے مجوعی طور پر پیدا ہونے والے منفی اثرات بھی ختم ہوجائیں گے۔خیال رہے کہ رواں مالی سال کے بجٹ میں موبائل فون کے ٹیکسز اور ریگولیٹری ڈیوٹیز میں کمی کا اعلان کیا گیا تھا۔جن موبائل فونز پر ڈیوٹی میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے ان میں وہ سیٹ شامل ہیں جن کی قدر ایک سو سے 2 سو ڈالر تک ہے۔کراچی کے تاجر نے ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے اپنا نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ اس تجویز کے عمل میں آنے کے بعد مقامی مارکیٹ میں موبائل فون کی قیمتوں میں کمی آئے گی تاہم اس سے مقامی سطح پر تیار کردہ موبائل فونز کی حوصلہ شکنی ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبد الرزاق داؤد انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ساتھ مل کر پاکستان میں موبائل فونز کی تیاری کے لیے ایک پالیسی تشکیل دے رہے ہیں جو اپنے حتمی مراحل میں ہے۔موبائل فونز کی صنعت اب چین سے باہر جارہی ہے اور وہ دیگر ممالک کو بھی اس سیکٹر میں سرمایہ کاری کے لیے متوجہ کر رہی ہے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ موبائل فون پر ڈیوٹیز میں کمی کی طرح سمری درآمد ہونے والے استعمال شدہ کپڑوں سے متعلق بھی مرتب کی جائے گی، کیونکہ یہ کپڑے زیادہ تر غریب افراد استعمال کرتے ہیں۔

FOLLOW US