اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آخری وارننگ ، پاکستان کی جانب سے آزاد کشمیر کے اندر بھارتی افواج کا قبرستان بنانے کا اعلان کر دیا گیا ۔۔۔وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کرے ورنہ ایل او سی روند دیں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے اندر بھارتی افواج کا قبرستان بنا دیں گے۔
راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ ریاست کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو نشان عبرت بنادیں گے ، پوری قوم مسلح افواج اور پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتاہوں، کشمیریوں اور مقبوضہ وادی کے مظلوموں کی ہرصورت حفاظت کریں گے۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے مقبوضہ کشمیر سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ریاست بھرمیں ریلیاں نکالنےکااعلان کیا اور اس موقع پروزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدر نے ایل او سی عبورکرنے کا عندیہ بھی دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام مظلوموں کی مدد کرنےکا درس دیتا ہے، بیس کیمپ سےبھارت کےخلاف بڑی تحریک شروع کی جائےگی۔ گزشتہ روز انہوں نے کہا تھا کہ وزیر اعظم کے اقوام متحدہ سے خطاب تک ایل او سی کی طرف کوئی مارچ نہیں کیا جائے گا، تب تک بھارتی مظالم کے خلاف شہر شہر مشترکہ پُرامن احتجاج کیا جائے گا۔ گزشتہ روز وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر کی زیر صدارت ایکشن کمیٹی کے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر اعظم کے اقوام متحدہ سے خطاب تک ایل او سی کی طرف کوئی مارچ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں فیصلہ
کیا گیا کہ بھارتی مظالم کے خلاف شہر شہر مشترکہ پرامن احتجاج کیا جائے گا۔ احتجاجی تحریک کو حتمی شکل دینے کے لیے وزیراطلاعات کی زیر نگرانی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ احتجاجی تحریک کے تحت آزاد کشمیر کے تمام شہروں میں جلسے، جلوس اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔ احتجاجی ریلیاں نکالنے کا متفقہ فیصلہ ن لیگ، پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی آزاد کشمیر نے کیا۔عمران خان نے گزشتہ روزآئندہ اعلان تک ایل او سی کی جانب مارچ نہ کرنے کی اپیل کی تھی۔ واضح رہے گزشتہ روز وزیراعظم آزاد کشمیر کے مطالبے پر وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کو ایل اوسی کراس کرنے کی ڈیڈلائن دیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں مجھے جذبے اور جنون کا پتا ہے آپ ایل اوسی کراس کرنا چاہتے ہیں، لیکن ابھی ایل اوسی پر نہیں جانا ، ایل اوسی کی طرف کب جانا ہے میں بتاؤں گا،مجھے پہلے اقوام متحدہ میں جنرل اسمبلی کے اجلاس میں جانے دو، پھر میں نوجوانوں کو بتاؤں گا۔