لاہور (نیوز ڈیسک)وزیر اعلیٰ کے سابق ترجمان شہباز گل اور معروف صحافی غریدہ فاروقی کے مابین اکثر اوقات نوک جھونک ہوتی رہتی تھی۔اب چونکہ شہباز وزیر اعلیٰ کے ترجمان کے عہدے سے مستعفی ہو چکے ہیں تو اسی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہا کہ میں نے شہباز گل کی آپکے شو میں ایک طوفانِ بدتمیزی دیکھی تھی تو مجھے لگتا ہے کہ اس کی آپکو بد دعا لگ گئی ہے۔جس پر غریدہ فاروقی نے کہا کہ نہیں گبول صاحب میں نے کسی کو بد دعا نہیں دی۔نبیل گبول نے کہا کہ میرے خیال سے کسی بھی پارٹی کے ترجمان کا لہجہ دھیما ہونا چاہئیے۔سابق وزیر اطلاعات فوا د چوہدری کا بھی تلخ لہجہ ہوتا تھا اور اسی لیے انہیں بھی عہدے سے ہٹایا گیا تھا اور میرے خیال سے مستقبل میں اور بھی لوگوں کو عہدے سے ہٹایا جائے گا۔خیال رہے کہ وزیراعلیٰ کے صحافیوں کو آم بھجوانے پر شہباز گل اور غریدہ فاروقی میں
گرما گرم بحث ہوئی تھی۔شہباز گل نے کہا کہ شہبازشریف کی پرسنل فوٹو گرافر ہوتی تھیں۔ آپکو دوسروں کی پگڑی اچھالنے کا بہت شوق ہے،آپ کس حیثیت سے شہبازشریف کے ہیلی کاپٹر میں بیٹھتی تھیں؟۔ اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے شہباز گل کو خبردار کیا تھا کہ شہباز گل صاحب! بہترہوگا، آپ اپنی گفتگو کو لگام دیں،خواتین سے بات کرنے کا سلیقہ اور طریقہ سیکھیں،آپ کی لغو فحش گفتگو کو مسلسل نظرانداز کر رہی ہوں،آئندہ ایسی زبان استعمال کی تو آپکے خلاف شکایت درج کرواؤں گی۔۔ غریدہ فاروقی کے ٹویٹ پر شہباز گل نے بھی کھری کھری سنا دیں۔ انہوں نے کہا کہ بی بی آپ میرے لئے عزت کی جگہ پر ہیں۔ جو لفظ آپ نے استعمال کئے میرے ٹویٹ میں وہی لفظ ہیں۔ اگر آپ کے نزدیک وہ لغو ہیں تو آئندہ احتیاط کریں۔ باقی دھمکیاں کسی اور کو دیں۔ پنجاب حکومت پر تنقید کریں گی تو جواب دوں گا اور بھرپور جواب دوں گا۔ برہ مہربانی عورت کارڈ مت کھیلیں۔