Wednesday January 22, 2025

ایمن خان اورمنیب بٹ کی بیٹی کی تصویرنے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

کراچی(ویب ڈیسک) اداکارہ ایمن خان اورمنیب بٹ کی ننھی پری کی تصویر منظر عام پرآتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔گزشتہ برس شادی کے بندھن میں بندھنے والی پاکستان شوبزانڈسٹری کی خوبصورت جوڑی ایمن خان اورمنیب بٹ کی بیٹی امل منیب کی تصویرمنظرعام پر آتے ہی سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔ تصویر میں ایمن خان اسپتال میں اپنی بیٹی کو گود میں اٹھائے ہوئے نظرآرہی ہیں، جب کہ ننھی امل کولوگوں کی جانب سے دعائیں دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔اس سے قبل منیب بٹ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر یہ خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے کہاتھاکہ اللہ نے انہیں بیٹی کی

رحمت سے نوازا ہے اور اس وقت اپنے جذبات کو بیان کرنے کے لیے ان کے پاس الفاظ نہیں ہیں۔ اسی پوسٹ میں منیب بٹ نے بتایا تھا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کا نام امل منیب رکھاہے۔بعد ازاں منیب بٹ نے اپنی بیٹی کے ساتھ ایک تصویربھی شیئرکی لیکن اس تصویرمیں بھی امل کا چہرہ نظرنہیں آرہا تھا۔ تاہم اب منظر عام پر آنے والی تصویر میں ننھی امل کا چہرہ واضح نظرآرہا ہے جب کہ ایمن نے اسے اپنے ہاتھوں میں اٹھایا ہوا ہے۔واضح رہے کہ ایمن خان اور منیب بٹ کو گزشتہ برس طویل ترین شادی کرنے اور شادی کی رسومات پر بے جا اخراجات کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیاتھا۔

FOLLOW US