Tuesday November 26, 2024

”پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جموں کشمیر کو بھارتی کشمیر کہا“صحافی کے سوال پربھارتی آرمی چیف کامعنی خیز ردعمل سامنے آگیا

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت آزاد کشمیر نے کہاہے کہ بھارتی فوج پاکستان کے آزاد کشمیر پر قبضہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے، تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ حکومت کو کرنا ہے، اگر حکومت ہمیں حکم دے تو ہماری تمام پیشہ ورانہ تیاری مکمل ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں گزشہ 30 سال سے صورتحال پریشان کن ہے اور بھارتی فوج جو کچھ کر رہی ہے یہ ان کے مفاد میں جاتا ہے اور بہت جلد انہیں پتہ چل جائے گا کہ امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی

آرمی چیف جنرل بپن راوت نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی فوج پاکستان کے آزاد کشمیر پر قبضہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے، تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ حکومت کو کرنا ہے، اگر حکومت ہمیں حکم دے تو ہماری تمام پیشہ ورانہ تیاری مکمل ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایک سوال کے جواب میں کہ ”پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک تقریب میں جموں کشمیر کو بھارتی کشمیر کہا ہے“.اس کے جواب میں بپن راوت کا کہنا تھا کہ ”مجھے خوشی ہے کہ پاکستانی وزیر خارجہ نے حقیقت تسلیم کی ہے اور یہ حقیقت ہے“۔ایک اور سوال کے جواب میں بپن راوت کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشہ 30 سال سے صورتحال پریشان کن ہے اور بھارتی فوج جو کچھ کر رہی ہے یہ ان کے مفاد میں جاتا ہے اور بہت جلد انہیں پتہ چل جائے گا کہ امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔ بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت آزاد کشمیر نے کہاہے کہ بھارتی فوج پاکستان کے آزاد کشمیر پر قبضہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے، تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ حکومت کو کرنا ہے، اگر حکومت ہمیں حکم دے تو ہماری تمام پیشہ ورانہ تیاری مکمل ہے۔مقبوضہ کشمیر میں گزشہ 30 سال سے صورتحال پریشان کن ہے اور بھارتی فوج جو کچھ کر رہی ہے یہ ان کے مفاد میں جاتا ہے اور بہت جلد انہیں پتہ چل جائے گا کہ امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔

FOLLOW US