Monday January 20, 2025

آرمی چیف سے سعودی عرب کے ملٹری ایڈوائزرکی ملاقات

راولپنڈی(نیوزڈیسک) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی عرب کے ملٹری ایڈوائزر میجر جنرل طلال عبداللہ نے ملاقات کی،باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی عرب کے ملٹری ایڈوائزر میجر جنرل طلال عبداللہ نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔

دی عرب کے ملٹری ایڈوائزرنے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات بھی کی،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تربیت ،دفاعی تعاون اور ٹریننگ ایکسچینج پروگرام پر بھی بات چیت کی گئی،ملاقات میں سعودی سفیر نواف سعید المالکی بھی موجود تھے۔اس موقع پر سعودی عرب کے ملٹری ایڈوائزر میجر جنرل طلال عبداللہ نے کہا کہ پاک فوج کا علاقائی امن واستحکام کیلئے کلیدی کردار ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج سعودی بری فورسزکی استعدادکار میں اضافے کیلئے مکمل تعاون کرے گی۔

FOLLOW US