Monday January 20, 2025

فوج کراچی کی صفائی کر سکتی ہے: سینئیر صحافی کا دعویٰ

کراچی(نیوزڈیسک) سینئیر صحافی ارشاد بھٹی نے کہا ہے کہ فوج کراچی کی صفائی کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر پارلیمانی جمہوریت کوخطرہ نہ ہوا تو فوج کراچی بھی صاف کردیگی۔ سینئیر صحافی نے کہا کہ سب سیاستدان اکٹھے ہوکر جی ایچ کیو یا رینجرز ہیڈ کوارٹر چلے جائیں اور کہیں کہ اللہ کیلئے یہ کچرا صاف کردو، مجھے امید ہے کہ اگر

پارلیمانی جمہوریت کو کوئی خطرہ نہ ہوا تو فوج کراچی کا کچرا بھی صاف کردے گی۔ انہوں نے کہا کہ فوج کراچی کا کچرا بھی صاف کردے گی لیکن اس کے لئے شرط ہے کہ سویلین بالادستی اور جمہوریت خطرے میں نہ پڑے تبھی کراچی کاخطرہ صاف ہوسکتا ہے ۔دوسری طرف وفاق کی جانب سے کراچی کی صفائی کے لیے مداخلت کرنے کے اندیے کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ بنگلا دیش کےبعد سندھو دیس اور سرائیکی دیس بھی بن سکتا ہے، عمران خان کی حکومت کو گھر جانا چاہیے، عمران خان کی جمہوریت کا جنازہ نکال دیا ہے، ہم خون دیں گے، سر دیں گے لیکن پاکستان پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔ انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ظلم ایک حد تک برداشت ہوتا ہے۔ وفاق کی ذمے داری ہے کہ تمام صوبوں کو جوڑ کر ملک چلائے۔ پہلے بھی مشکل حالات کا سامنا کر کے ملک کو بچایا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک چلانا کرکٹ میچ نہیں ہے۔ اس حکومت کو گھر جانا چاہیے۔ جمہوریت کا جنازہ نکال دیا گیا ہے، عمران خان نے ہر سیاسی جماعت کی قیادت کو قیدی بنا رکھا ہے۔اس کے علاوہ مسلم لیگ ن

کے مرکزی رہنماء اورسابق گورنرسندھ محمد زبیر نے بھی کہا ہے کہ سندھ کی تقسیم کی بات سب سے خطرناک ہے، پہلی مرتبہ کسی وفاق حکومت نے آرٹیکل 149کی بات کی،یہ وہ حملہ ہے جو کراچیکوسندھ سے الگ کردے گا،پی ٹی آئی تقسیم کے علاوہ کیا چاہتی ہے،ن لیگ سندھ میں آرٹیکل 149کے نفاذ کی مخالفت کرے گی۔

FOLLOW US