تہران(ویب ڈیسک) برطانوی اشاعت ’پٹرولیم اکانومسٹ‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ پانچ ہزار چینی سیکورٹی کا عملہ ایران میں 280ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کو محفوظ بنائے گا جیسا کہ دونوں اقوام امریکا سے محتاط ہوگئے ہیں۔ایرانی وزیر خارجہ محمد ظریف کی چینی ہم منصب وانگ لی سے اگست میں ہونے والی ملاقات میں طے پانے والے معاہدے کی تفصیلات کے مطابق چین معاہدے کے حصے کے طور پر ایران میں ٹرانسپورٹ سیکٹر میں اضافی 120 ارب ڈالرز کا سرمایہ کاری کرے گا۔