Wednesday September 10, 2025

بھارتی فوج کی جانب سے سرحد پر بھاری ہتھیار پہنچانے کی کوشش پاک فوج نے ناکام بنا دی، کئی بھارتی فوجی جہنم واصل اور بھارتی ہتھیار تباہ کر دیے گئے

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) پاکستان اور بھارت آرمی کے درمیان لائن آف کنٹرول پر شدید جھڑپیں، پاکستانی فوج نے جواب کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے متعدد فوجی جہنم واصل کر دیے، بھارتی فوج کی جانب سے پانڈو سیکٹر پر بھاری ہتھیار پہنچانے کی کوشش بھی پاکستانی فوج نے ناکام بنا دی۔ فوجی ذرائع کے مطابق پاکستان آرمی نے بھارتی ہتھیار تباہ کر دیے ہیں، پاکستانی افواج نے گزشتہ روز بھارتی افواج کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے نہ صرف ان کے فوجیوں کو جہنم واصل کیا بلکہ ان کی بھاری ہتھیار نصب کرنے کی کوشش بھی ناکام بنا دی۔ بھارت پاک فوج اور شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے لیے بھاری ہتھیار نصب کرنا چاہتا تھا لیکن پاکستانی افواج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے ان کی کوشش ناکام بنا دی۔