لاہور(نیوزڈیسک) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں حمزہ شہباز کو سکیورٹی خدشات کے باعث کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا، حمزہ شہبازکو کوٹ لکھپت جیل میں بی کلاس دی جائے گی، جیل انتظامیہ نے حمزہ شہبازکی منتقل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جیل انتظامیہ نے میاں حمزہ شہبازشریف کو
سکیورٹی خدشات کے باعث نیب جیل سے کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا ہے۔ جیل انتظامیہ نے حمزہ شہبازکی منتقل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق حمزہ شہبازکو کوٹ لکھپت جیل میں بی کلاس دی جائے گی۔ حمزہ شہبازکوالگ بیرک میں رکھا جائےگا۔ جیل مینوئل کےمطابق حمزہ شہبازکو سہولیات دی جائیں گی۔ 2 روز قبل حمزہ شہبازکو جوڈیشنل ریمانڈ پرکیمپ جیل منتقل کیا گیا تھا۔ واضح رہے احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہبازکے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ہے، عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف کی عدالتی حاضری سے ایک دن کے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر حمزہ شہباز کو انتہائی سخت سکیورٹی میں احتساب عدالت لایا گیا۔ شہبازشریف کے وکلاء کی جانب سے میڈیکل بنیادوں پر حاضری سے ایک دن کے استثنیٰ کی درخواست جمع کرائی گئی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے آئندہ پیشی پر حاضر ہونے کی ہدایت کر دی۔ نیب کی جانب سے حمزہ
شہباز کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تاہم حمزہ شہباز کے وکلاء نے اس کی مخالفت کی۔ بعدا زاںعدالت نے حمزہ شہباز کو14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا تے ہوئے 18ستمبرکو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیدیا ۔ حمزہ شہباز کے وکلاء کی جانب سے جیل میں بی کلاس کی درخواست جمع کرائی گئی جسے عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو بھجوا دی۔ حمزہ شہباز سے اظہار یکجہتی کے لئے پارٹی رہنماؤں اور کارکنان بھی عدالت آئے تاہم راستوں کی بندش کی وجہ سے وہ عدالت کے احاطے او رکمرے تک پہنچنے میں کامیاب نہ ہو سکے ۔