Tuesday January 21, 2025

آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام پر دوبارہ سمجھوتے کی ضرورت نہیں، خسارہ 19ارب90کروڑ ڈالر سے کم ہوکر اب کتنا رہ گیا؟وزارت خزانہ کا حیرت انگیز انکشاف

اسلام آباد(این این آئی) وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام پر دوبارہ سمجھوتے کی ضرورت نہیں۔اعلامیہ وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ طے اصلاحات پروگرام پر عملدرآمد جاری ہے،آئی ایم ایف کے ساتھ طے پہلی سہ ماہی کے اہداف حاصل کر لیے جائیں گے۔اعلامیہ کے مطابق اصلاحات پروگرام کے 7 کارکردگی معیارات، 5 اہداف اور 13 اسٹکچرل معیار ہیں۔ اعلامیہ میں کہاگیاکہ ان تمام پر عملدرآمد کیلئے اقدامات لئے جا چکے،مالیاتی فریم ورک میں ایک سو ارب روپے کی کمی کی خبریں درست نہیں۔اعلامیہ کے مطابق روپے کی قدر میں کمی، پٹرولیم

مصنوعات کی قیمتوں میں کم اضافہ اور بھارت کے ساتھ کشیدگی کی وجہ سے گزشتہ مالی سال مالیاتی خسارہ بڑھا۔اعلامیہ کے مطابق اسٹیٹ بینک کے اقدامات کے باعث جاری کھاتوں کے خسارے کو کم کیا گیا،جاری کھاتوں کے خسارے کو 19 ارب 90 کروڑ ڈالر سے کم کر کے 13 ارب 50 کروڑ ڈالر پر لایا گیا۔

FOLLOW US