لاہور: شریف خاندان اور مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کے کیسز کی سماعت کرنے والے ججز کو لاہور ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا۔ اس سلسلے میں رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے تبدیل ہونے والے ججز کو مراسلہ جاری کر دیا۔ یاد رہے کہ وزارت قانون و انصاف نے انسداد منشیات کے جج ارشد مسعود اور احتساب عدالت کے دوججز مشتاق الٰہی، ارشد ملک کی خدمات واپس کر دی ہیں۔ تبدیل ہونے والے ججز کو لاہور ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ انسداد منشیات عدالت کے جج ارشد مسعود رانا ثناء اللہ کے کیس کی سماعت کر رہے تھے۔احتساب عدالت کے ججز کے پاس مریم نواز، شہباز شریف، حمزہ شہباز ،سلمان شہباز اور یوسف عباس کے کیسز زیر سماعت تھے۔
