Tuesday January 21, 2025

پاکستان افغانستان اور چین کے درمیان سہ فریقی مذاکرات کا تیسرا دور (کل) اسلام آباد میں ہونگے

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان افغانستان اور چین کے درمیان سہ فریقی مذاکرات کا تیسرا دور (کل) ہفتہ کو اسلام آباد میں ہونگے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ مذاکرات میں شرکت کریں گے،پاکستانی وفد کی قیادت وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی جبکہ چینی وفد کی قیادت چینی وزیرخارجہ وانگ ژی کرینگے۔ دفتر خارجہ

کے مطابق افغان وفد کی قیادت افغان وزیرخارجہ صلاح الدین ربانی کریں گے،مذاکرات میں افغان امن عمل اور خطے کی صورتحال پر بات چیت ہوگی۔دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان افغانستان اور چین کے درمیان سہ فریقی مذاکرات کا پہلا دور 2017 میں بیجنگ میں ہوا تھا،مذاکرات کا دوسرا دور 2018 میں کابل میں ہوا تھا۔دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان سہ فریقی مذاکرات کو خطے میں سیاسی استحکام کیلئے اہمیت دیتا ہے۔

FOLLOW US