اسلام آباد : مقبوضہ کشمیر کے متعلق کئے گئے ٹوئٹس پر پاکستانی صارفین کے ٹویٹر اکائونٹس بلاک کرنے کے حوالے سے پی ٹی اے نے ٹوئٹر کو 333 اکاؤنٹس کی تفصیلات فراہم کی ہیں،اس حواکے سے مشترکہ لائحہ عمل کی تیاری کے لیے ٹویٹر انتظامیہ کو ایک میٹنگ کے لیے دعوت دی گئی ہے۔ ٹویٹر کی جانب سے اب تک 67 اکاؤنٹس (20فیصد ) بحال کر دئیے گئے۔پاکستانی ٹویٹر صارفین بلاک شدہ اکائئوونٹس کی معلومات [email protected] پر فراہم کریں۔پی ٹی اے ٹویٹر انتظامیہ کے ساتھ پاکستانی صارفین کی بلاکنگ کے معاملات اٹھاتا رہے گا