Monday January 20, 2025

انا للہ وانا الیہ راجعون، وزیراعظم کے قریبی عزیز انتقال کر گئے

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کے قریبی عزیز ڈاکٹر اقبال نیازی انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان گہرے صدمے سے دوچار ہو گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم کے قریبی عزیز ڈاکٹر اقبال نیازی رضائے الہیٰ سے انتقال کر گئے ہیں۔ ڈاکٹر اقبال نیازی معروف تجزیہ کار و صحافی حفیظ اللہ نیازی کے رشتے دار بھی ہیں۔ جبکہ وزیراعظم عمران خان کی کزن کے شوہر تھے۔ ڈاکٹر اقبال نیازی کے انتقال پر وزیراعظم عمران خان نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ جبکہ دیگر سیاسی رہنماوں اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی ڈاکٹر اقبال نیازی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

FOLLOW US