قصور۔6 مارچ حکومت پنجاب نے صوبہ بھرکے تمام تعلیمی وسرکاری اداروں میں آگ بجھانے والے آلات کی تنصیب کو یقینی بنانے کیلئے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرزکو ہدایات جاری کردی ہیں تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال میں ان آلات کی مدد سے آگ پر قابو پایا جاسکے۔ ذرائع کے مطابق سرکاری وپرائیویٹ تعلیمی اداروں میں آگ بجھانے کے آلات نہ
رکھنے والے اداروں کے سربراہوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی اس سلسلہ میں تمام سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروں اور سرکاری محکموں میں آگ بجھانے کے آلات کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔