Wednesday January 22, 2025

منی لانڈرنگ کیس میں ملوث صوفیہ مرزامنظرعام پر آگئیں

لاہور (نیوز ڈیسک) منی لانڈرنگ کیس میں ملوث اداکارہ صوفیہ مرزا نے تمام الزامات مسترد کر دیے ہیں۔ اداکارہ صوفیہ مرزا نے کہا ہے کہ یہ تمام خبریں اور افواہیں ان کے سابق شوہر نے پھیلائی ہیں اور انکا سابق شوہر انہیں بدنام کر کے بچوں کو اپنی تحریل میں لے کر اثاثوں پہ قبضہ کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نہ ہی نیب نے اور نہ ہی ایف آئی اے نے ان الزامات کے حوالے سے ان سے کوئی پوچھ گچھ کی ہے۔خیال رہے کہ ایان علی کے بعد ایک اور ماڈل گرل صوفیا مرزا منظر عام پر آگئی ہیں جنہیں منی لانڈرنگ میں ملوث قرار دے دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ماڈل صوفیا مرزا کے منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کی

اطلاعات موصول ہو رہی تھیں۔ قومی احتساب بیورو نے لااہور کی رہائشی ماڈل صوفیا مرزا پر اغوا برائے تاوان ، منی لانڈرنگ اور دیگر فراڈز میں ملوث ہونے کے الزامات عائد کیے تھے۔نیب کی جانب سے ڈی جی ایف آئی اے کو بھیجی جانے والی درخواست میں خوش بخت عرف صوفیا مرزا کو ملزم قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ صوفیہ مرزا منی لونڈرنگ میں ملوث ہیں۔ نیب پہلے ہی اس معاملے پر نوٹس لے چکا ہے تاہم آیف آئی اے بھی اس ضمن میں فوری طور پر کارروائی کرے۔ نیب کی جانب سے ایف آئی اے کو بھیجی جانے والی درخواست میں واضح طور پر اداکارہ صوفیہ مرزا کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔نیب کی جانب سے ایف آئی اے کو بھیجی جانے والی درخواست میں واضح طور پر اداکارہ صوفیہ مرزا کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ تاہم صوفیا مرزا نے اپنے اوپر عائد کیے جانے والے تمام الزامات کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تمام خبریں اور افواہیں میرے سابق شوہر نے پھیلائی ہیں جو اس وقت ناروے میں موجود ہے۔ میرے خلاف پھیلائی جانے والی تمام جھوٹی خبریں میرے سابق شوہر نے جان بوجھ کر پھیلائیں تاکہ میرے بچوں کے اخراجات اور نان و نفقہ سے متعلق کیس اُس کی حمایت میں چلا جائے۔

FOLLOW US