انقرہ(نیوزڈیسک)ترک صدررجب طیب اردوگان نے کہاہے کہ اگر امریکہ نے ایف 35 طیارے نہ دیئے تو روس کے ایس یو 35 اور ایس یو 57 طیارے خریدنے کیلئے روس سے بات کی جا سکتی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق رجب طیب اردگان کاکہنا تھا کہ میں رواں ماہ نیویارک میں ہونے والے جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ
سے ملاقات کروں گا، ان کا ملک کسی بھی دوسرے ملک سے جنگی طیارے خرید کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اگر امریکا نے ایف 35 طیارے نہ دیئے تو روس کے ایس یو 35 اورایس یو 57 طیارے خریدنے کے لیے روس سے بات کی جاسکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہایک سوال کے جواب میں صدر طیب ایردوآن نے کہا کہ اگر امریکا نےایف35 طیاروں کے حوالے سے موجودہ موقف تبدیل نہ کیا تو ترکی کسی دوسرے ملک سے طیاروں کی ڈیل کرسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ روسی طیارے ایس یو 35 اورایس یو 57 کے بارے میں روس کے ساتھ بات چیت کی جا رہی ہے ہم اپنے دفاع اور دفاعی صنعت کی ضرورت کیلئے ہر ملک سے بات کریں گے۔