Monday January 20, 2025

پاکستان کا ایک بار پھر اعلیٰ ظرفی کامظاہرہ، کشیدگی کے باوجود کرتار پورراہداری کھولنےکا فیصلہ

ننکانہ صاحب(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی کوششوں سے نومبر میں کرتاپور کھل جائے گا۔ انہوں نے انٹرنیشنل سکھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکھ کنونشن سیاسی نعرہ نہیں بلکہ ایک منزل کی طرف قدم ہے، وزیر اعظم کی کوششوں سے نومبر میں کرتاپور کھل جائے گا۔ خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرتارپور راہداری پر تیکنیکی مذاکرات کا چوتھا دور زیرو پوائنٹ پر منعقد ہوا۔وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق زیرو پوائنٹ ڈیرہ بابانانک کے مقام پر ٹیکنکل مذاکرات میں پاکستان اور بھارت کے ماہرین نے شرکت کی اور کرتار پور راہداری کی تعمیر سے متعلق تیکنیکی امور پر بات چیت کی گئی۔ پاکستان کی جانب سے راہداری سے متعلق کام تکميل کے مراحل میں داخل ہو گیا تاہم بھارت نے راہداری پر

کام 50 فیصد بھی مکمل نہیں کیا۔اب دونوں ملکوں کے درمیان وفود کی سطح کے مذاکرات بھارت کی تجویز پر ستمبر کے پہلے ہفتے میں ہونے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 28 نومبر 2018 کو کرتارپور راہداری کا سنگ بنیاد رکھا تھا اور سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گرو نانک کے 550 ویں جنم دن سے پہلے پاکستان کی جانب سے کرتارپور راہداری کھولنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ پاکستان کی جانب سے راہداری سے متعلق کام تکميل کے مراحل میں داخل ہو گیا تاہم بھارت نے راہداری پر کام 50 فیصد بھی مکمل نہیں کیا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرتارپور راہداری پر تیکنیکی مذاکرات کا چوتھا دور زیرو پوائنٹ پر منعقد ہوا ہے جس کے بعد وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی کوششوں سے نومبر میں کرتاپور کھل جائے گا۔

FOLLOW US