اسلام آباد (ویب ڈیسک ) وفاقی حکومت نے کامیاب جوان پروگرام کیلئے فنڈ کی منظوری دے دی، پاکستان نوجوان پروگرام کے تحت100 ارب روپے کے قرضے دیے جائیں گے، کامیاب جوان پروگرام ویب پورٹل کی پریزنٹیشن کی بھی منظوری دے دی گئی، ہیلتھ کیئرریگولیٹری اتھارٹی ممبران کی تقرری کیلئے سلیکشن کمیٹی کی منظوری بھی دے دی گئی۔ میڈیا رپورٹس
کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں 10 نکاتی ایجنڈے پر غور اور فیصلے کیے گئے۔ وفاقی وزراء نے عوامی دلچسپی کے منصوبوں سے متعلق تجاویز دیں۔ اجلاس میں ای سی سی کے تمام فیصلوں کی توثیق کی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے کابینہ کو کشمیر کی تازہ ترین صورتحال اور غیرملکی سربراہان سے رابطوں پر اعتماد میں لیا۔وزیرخارجہ نے کشمیر سے متعلق اب تک کی پیشرفت سے کابینہ کو آگاہ کیا۔ اجلاس میں بیرون ملک ویلفیئراتاشی لگانے اور کامیاب جوان پروگرام کیلئے فنڈ کی بھی اصولی منظوری دی۔حکومتی اثاثوں کی نجکاری فہرست پر نظرثانی اورنجکاری کی منظوری دے دی گئی ۔ بتایا گیا ہے کہ کابینہ میں وزارت داخلہ، میری ٹائم افیئرز کی اسمبلی پرغیرقانونی مچھلی کے شکار کوروکنے کی تجاویز پرغور کیا گیا۔اجلاس میں پبلک فنانس ایکٹ 2019ء پر عملدرآمد کیلئے نگران کمیٹی قائم کرنے کی سمری منظوکی گئی۔ پاکستان اسٹیل ملزبورڈ آف ڈائریکٹرز سے متعلق سمری بھی کابینہ اجلاس میں پیش کی گئی۔اسی طرح وفاقی کابینہ نے بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں میں تمام کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا
فیصلہ کرلیا۔ بجلی چوری اور دیگر معاملات میں سی آر پی سی اور پی پی سی کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس میں ہیلتھ کیئر اتھارٹی کے ارکان کے تقرر کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ بجلی چوری اور دیگر معاملات میں سی آر پی سی اور پی پی سی کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس میں ہیلتھ کیئر اتھارٹی کے ارکان کے تقرر کا فیصلہ بھی کیا گیا۔