Tuesday November 26, 2024

سعودی عرب نے غیر ملکی ملازمین لانے کے لیے فوری ویزے کی سہولت جاری کر دی

یاض۔ سعودی وزارت محنت و سماجی بہبود نے زیادہ سعودی ملازم رکھنے والے نجی اداروں کو غیر ملکی ملازم لانے کیلئے فوری ویزے کی سہولت جاری کر دی۔ نجی ادارے مختلف سرکاری محکموں کے چکر لگانے اور 8 ماہ تک طرح طرح کی کارروائیوں سے مستثنیٰ ہوں گے، یہ ہنگامی بنیادوں پر غیر ملکی ملازم لانے کیلئے ویزے حاصل کر سکیں گے۔

مکہ اخبار کے مطابق وزارت محنت کی شرائط کے مطابق اگر نجی ادارہ موثر ہو اس کے یہاں سعودی ملازم مقررہ شرح سے زیادہ ہوں،ادارے کے ورک پرمٹ کی میعاد باقی ہو،کارکنان کی تنخواہیں مقررہ وقت پر بینکوں میں جمع کرارہا ہو،سعودی ملازمین کی مقررہ شرح13ہفتوں سے مسلسل پوری کر رہا ہو اور 26 ہفتوں سے سعودی ملازمین کی مطلوبہ تعداد کے تقاضے پورے کر رہا ہو۔

FOLLOW US