گلگت بلتستان (نیوز ڈیسک)گلگت بلتستان کے سرحدی علاقے سوست میں غیرملکی سیاح خاتون سے مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا جسے عدالت نے 7 روز کے لیے پولیس کے حوالے کردیا۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پولیس کے مطابق پاکستان سےچین جانے والی کورین خاتون سے سوست میں زیادتی کی کوشش کی گئی جس کے بعد خاتون کی درخواست پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔سوجی ہیون نے اپنے بیان میں بتایا کہ ملزم نے مدد کے بہانے اس سے زیادتی کی کوشش کی۔ملزم کو گرفتاری کے بعد علی آباد سیشن کورٹ میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے ملزم
کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ملزم عبدالقیوم سرکاری محکمے کا اہلکار اور خیبرپختونخوا کے ضلع مردان کا رہائشی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان آنے والی غیر ملکی خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات پیش آ چکے ہیں۔دو سال قبل وحدت کالونی کے علا قہ میں غیر ملکی خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا۔خاتون نے تھانے میں مقدمہ کے لیے درخوست جمع کروائی تھی ٬پولیس کے مطابق 52 سالہ چینی خاتون نے تھانے میں درخواست دی تھی کہ اس کا دوست سرفراز شاہد کئی ماہ سے اسے شادی کا جھانسا دے کر اس کے ساتھ زیادتی کرتا رہا اور بعدازاں شادی کرنے سے انکار کردیا تھا۔اسی طرح اب غیر ملکی سیاح کے ساتھ زیادتی کا ایک اور واقعہ بھی سامنے آیا ہے جسے قابل شرم قرار دے دیا جا رہا ہے۔کیونکہ کئی سالوں بعد سیاحوں کی ایک بڑی تعداد پاکستان کا رخ کر رہی ہے جن میں غیر ملکی خواتین سیاح بھی شامل ہیں۔حال ہی میں ترک خاتون سیاح موٹر سائیکل پر ایران سے ہوتے ہوئے پاکستان پہنچی تھی۔جس نے پاکستانیوں کی بے پناہ تعریف کی اور کہا کہ پاکستان کے باسیوں نے بے حد پیار اور عزت دی ہے یہاں آکر مجھے قطعی اجنبیت محسوس نہیں ہوئی۔میری کوشش ہو گی کہ میں بار بار پاکستان کا وزٹ کروں اور یہاں کے زیادہ سے زیادہ شہروں اور وہاں کے لوگوں کو قریب سے دیکھوں۔ایسے میں ایک دو منفی واقعات عالمی سطح پر پاکستان کا امیج خراب کرتے ہیں۔