Monday January 20, 2025

تیس دن تک نہار منہ پانی پینے کے8 کرشماتی فوائد

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اکثر لوگو ں کو صبح اٹھتے ہی چائے یا کافی کی طلب ہونے لگتی ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ فوراً چائے پی لیں اور ایسے افراد کی تعداد تھوڑی ہے جو نہار منہ صبح اٹھتے ساتھ ہی پانی پینے کو ترجیح دیتے ہونگے۔ آج ہم آپ کو نہار منہ پانی پینے کے چند ایسے فوائد بتائیں گے جن سےآپ کئی بیماریوں سے دور رہ سکتے ہیں۔

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسپغول غذائی ریشے کا بہترین ذریعہ شمار کی جاتی ہے اور اس سے نہ صرف آپ اپنے روزمرہ صحت کے مسائل حل کرسکتے ہیں بلکہ اس کا استعمال اعلی قسم کا فائبر بھی مہیا کرتی ہے۔ اسپغول دراصل پلانٹاگو اواٹا کے بیجوں سے حاصل کی جاتی ہے اور یہ بڑی آنت کی صفائی کیلئے انتہائی موثر شمار کی جاتی ہے، اسکے علاوہ بھی اسپغول کے بے انتہا فوائد ہیں جو ذیل میں بیان کیے گئے ہیں۔کولیسٹرول میں فائدے مند ہے اور مضر صحت کولیسٹرول کو کنڑول کرنے میں انتہائی معاونت مہیا کرتا ہے۔ یہ موٹاپے کیخلاف بھی کافی معاون ہے ، اس سے چربی یا وزن آسانی سے کم کیا جاسکتاہے۔ اسپغول آپکو قبض سے بچاتا ہے، پانی میں ملا کر اسپغول پینے سے عمل انضہمام کی نالی میں سے اسٹول کو راستہ فراہم کرنے میں انتہائی معاون شمار ہوتا ہے۔ اسپغول بڑے آنت کے کینسر کیخلاف کافی معاون ہے اور کینسر کی تشکیل کو روکتا ہے۔ اسپغول شریانوں میں جمی چکنائی کو ختم کرتا ہے جو کہ دل کی بیماریوں میں بھی معاون ہے۔ ہارمونل عدم توازن کا شکار خواتین بھی اسکو استعمال کرسکتی ہیں ، اسکا استعمال جسم میں اسٹروجن کی پیداوار میں اضافے کا سبب بنتا ہے اور یہی ہارمونل عدم توازن کے خاتمے کیلئے مفید ہے۔ تاہم اسپغول لینے کیلئے یہ بھی لازم ہے کہ اس کے استعمال میں بعض وجوہات کی بناء پر احتیاط سے کام لیا جائے، خصوصی طور پر اگر کوئی ذیابیطس، کوئی دوا لینے سے پہلے، اسپغول کے استعمال کے دوران پانی کا مناسب استعمال سمیت دیگر بڑے طبی مسائل کیلئے اسکو استعمال کرنے سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ ضروری ہے۔

شیئر کریں

FOLLOW US