اسلام آباد : جنوری 2019 سے جون 2019 کے دوران 41.2 فیصد آمدن میں اضافہ ہوا۔وفاقی وزیر ہوا بازی، غلام سرور خان نے یہ بات جمعرات کو پی آئی اے کے متعلق بیان دیتے ہوئے کہی۔مانہوںنے کہاکہ پی آئی اے جلد خسارے سے نکل آئیگا اور پی آئی اے کی مالی حالت بہتر ہوتی جارہی ہے۔ پی آئی اے کی آمدن میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ غلام سرور خان نے تفصیل دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چھ ماہ میں سیٹ فیکٹر 6.4 فیصد بڑھا ہے ،جو پچھلے سال کے مقابلے میں زیادہ ہے۔اسی طرح پسنجر آمدن تقریبا 49 فیصد ہے،اور انجینئرنگ آمدن 50 فیصد رہی،اس کے علاوہ کارگو آمدن 6 فیصد رہی۔
