Tuesday November 26, 2024

کراچی کے حالات پھر سے خراب ہونے کا اندیشہ، حکومت کو خبردار کر دیا گیا

اسلام آباد : معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ مجھے اندیشہ ہے کہ کراچی کے حالات ایک بار پھر خراب ہو سکتے ہیں ۔ایک طرف وفاقی وزیر علی زیدی اچانک صفائی مہم آغاز کرتے ہیں۔اس کے بعد اندر بارشیں بھی شروع ہوگیں، اندر اور کئی معاملات نکل آئے۔ایم کیو ایم کے میئر وسیم اختر نے بات کی ۔سندھ حکومت کی طرف سے بھی جواب آئے۔

اس کے بعد سابق میئر اور پاکستان سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال کی جانب سے بھی تلخ بیانات آئے وسیم اختر کی جانب سے بھی تلخ بیانات دیے گئے۔یہ تمام معاملات اپنی جگہ پر موجود ہیں ۔ کراچی میں پانی جمع ہے اور صفائی کی بری صورتحال ہے۔ لوگوں پر کرپشن کے الزامات لگ رہے ہیں؛ لوگ کرنٹ لگنے سے مر رہے ہیں لیکن سیاسی رہنماؤں کے درمیان جو گفتگو ہو رہی ہے۔ اگر اس طرح کی تلخیوں کو ختم نہ کروایا جائے تو پھر معاملات خرابی کی طرف جاتے ہیں، پھر صفائی ایک طرف رہ جاتی ہے اور معاملات کسی اور طرف چلے جاتے ہیں۔ کراچی میں برس ہا برس سے اسی طرح کی سیاست ہو رہی ہے۔واضح رہے کہ کراچی کئی سال تک دہشت گرد کاروائیوں کے نشانے ہر رہا۔کئی سال تک وہاں امن و امان کی خراب صورتحال رہی۔ ایک وقت تھا جب کراچی میں رات میں دن ہوتا تھا اور اسے روشنیوں کا شہر کہا جاتا تھا۔

لیکن کراچی بھی وہاں کی گندی سیاست کا شکار ہو گیا اور پھر آہستہ آہستہ یہاں بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ عام ہو گئی۔ اور سٹریٹ کرائم تو بہت زیادہ بڑھ گیا اور ایک وقت ایسا آیا جب کراچی کے کچھ لوگ وہاں سے نکل مکانی کرنے کا سوچنے لگ گئے۔تاہم سلام ہو پاک فوج کو جس کی وجہ سے کراچی شہر کی رونقینں آج پھر بحال ہیں۔کراچی میں امن بحال کرنے کے لیے پاک آرمی اور پاکستان کے سیکورٹی اداروں نے اہم کردار ادا کیا ہے اور دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں کئی جانیں بھی قربان ہو چکی ہیں تاہم اب کراچی کی رونقیں پھر سے واپس آ چکی ہیں۔ کچھ عرصہ قبل کراچی کی سڑکوں پر میجر جنرل آصف غفور کو کرکٹ کھیلتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔ میجر جنرل آصف غفورکی یہ ویڈیو اس بات کا واضح ثبوت ہےکہ کراچی میں امن بحال ہو چکا ہے،ویڈیو میں انہیں کراچی کی سڑکوں میں کرکٹ کھیلتے ہوئے دیکھا جا سکتا تھا،نوجوانوں نے بھی میجر جنرل آصف غفور کے ساتھ کرکٹ کھیلی اور خوب سیلفیاں بھی بنائیں۔اب لیاری میں امن قائم ہو گیا ہے۔

FOLLOW US