Monday January 20, 2025

بھارت کا پاکستانی شہری آبادی پر حملہ ، شہادتوں کی اطلاعات

راولاکوٹ(نیوز ڈیسک) بھارت کی جانب سے ایل اوسی پر سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی فوج ایل اوسی راولا کوٹ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی، جس کے نتیجے میں 2 شہری شہید اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے درہ شیرخان میں شادی کی تقریب کو نشانہ بنایا۔بھارتی فوج کی ایل اوسی پربلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں 2 شہری شہید اور متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ بھارتی فوج نے درہ شیرخان میں شادی کی تقریب کو نشانہ بنایا۔ بھارتی فوج کی فائرنگ اور حملے کا پاک فوج نے مئوثر جواب دیا ہے۔ ابھی بھی پاک فوج کی مئوثر کاروائی جاری ہے۔

FOLLOW US