اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن نے حکومت کی جامع کارکردگی کا وائٹ پیپرشائع کرنے کا فیصلہ کرلیا، ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان خطے کا سب سے مہنگا ترین ملک بن چکا ہے، ٹیکس وصولی کے ہدف میں 600 بلین کا ریکارڈ خسارا ہوا،ن لیگ کے دورمیں ترقی کی شرح 8 فیصد، اب 3.3 فیصد ہے۔انہوں نے حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر حکومتی کارکردگی پر اپنے ردعمل میں کہا کہ آج پاکستانی عوام کے ووٹ چوری ہوئے ایک سال ہوگیا۔لیکن کارکردگی رپورٹ بیان کرنے کے لیے کابینہ کا کوئی وزیرموجود نہیں تھا۔ جب بچے کو پتہ ہووہ تمام مضمون میں فیل ہے تو بچہ رپورٹ لینے اسکول نہیں جاتا۔ مسلم لیگ ن نے فیصلہ کیا ہے جامع کارکردگی کا
وائٹ پیپرنشرکیا جائے گا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت کی کل کارکردگی انڈے، مرغیاں اوربکریاں ہیں۔ ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ یہ بتا دیتے کہ ایک سال میں وزیراعظم ہاؤس یونیورسٹی میں کتنے بچوں کو داخلہ ملا۔ 2018ء میں نوازشریف کا روشن پاکستان تھا۔ ن لیگ کے دورمیں ترقی کی شرح 8 فیصد تھی۔ عوام روٹی کی جگہ تبدیلی کھا رہی ہے۔ اب ملکی ترقی اس وقت3.3 فیصد ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایک سال میں حکومتی اخراجات میں11بلین کا اضافہ ہوا۔بیرون ملک کی سرمایہ کاری ایک سال میں آدھی ہوچکی ہے۔ جب بچے کوپتہ ہووہ تمام مضمون میں فیل ہے توبچہ رپورٹ لینے اسکول نہیں جاتا۔ مسلم لیگ ن نے فیصلہ کیا ہے جامع کارکردگی کا وائٹ پیپرنشرکیا جائے گا۔