Wednesday October 23, 2024

مودی کے اقدامات: جنرل (ر) حمید گل کی پیشگوئی اہمیت اختیار کر گئی

کراچی (نیوز ڈیسک )انتہا پسند ہندو تنظیم آر ایس ایس کے زیر اثر چلنے والی بھارتی حکومت کی توسیع پسندانہ سرگرمیوں کی وجہ سے خطے میں امن و امان کی خراب ہوتی ہوئی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ماضی کی اہم شخصیات کی پیشگوئیاں اہمیت اختیار کرنے لگی ہیں۔اسی حوالے سے آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) حمید گل کی بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کے بارے میں پیشگوئی بھی زیر بحث آرہی ہے۔ جس میں انھوں نے مودی کو بھارت کی مکمل تباہی کو ذمہ دار قرار دے دیا تھا۔انہوں نے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران پیش گوئی کی تھی
کہ مودی کے اندر بہت سی کمزوریاں ہیں، مودی انڈیا کو تباہ کرکے جائے گا۔حمید گل نے نریندر مودی کے بارے میں کہا تھا کہ یہ ہمارے لیے بہت بڑا تحفہ ہے، بھارت ہندوؤں کے علاوہ دیگر تمام اقلیتوں کیلئے جہنم بن چکا ہے۔واضح رہے کہ بھارت میں ہندو انتہا پسندی نریندر مودی کے دور میں عروج پر پہنچ چکی ہے اور مسلمانوں سمیت دیگر مذاہب کے ماننے والوں کا بھارت میں جینا محال ہوچکا ہے۔نریندر مودی کے اقدامات کے باعث دو قومی نظریہ بھارت میں آج پھر زندہ ہوگیا ہے اور اس کو زندہ کرنے والا شخص بھی کوئی اور نہیں بلکہ بھارت کا وزیراعظم نرنیدر مودی ہی ہے۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات کے بعد طویل ترین کرفیو تاحال جاری ہے جبکہ خالصتان تحریک میں بھی نئی جان پڑ چکی ہے اور اگلے سال دنیا بھر کے سکھ ریفرنڈم 2020ء کیلئے زور و شور سے تیاریاں کررہے ہیں۔اس کے علاوہ بھارتی ریاست ناگا لینڈ نے بھارت سے علیحدگی اور ہر سال 14اگست کو اپنا یوم آزادی منانے کا اعلان بھی کردیا ہے۔

FOLLOW US