Thursday September 11, 2025

بریکنگ نیوز: افغانستان کے شہر کابل میں قیامت کا منظر ۔۔۔ انتہائی افسوسناک خبر آگئی

کابل (ویب ڈیسک)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش حملہ میں 63 افراد ہلاک اور 182 سے زائد زخمی ہوگئے ۔ افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں شادی ہال میں تقریب جاری تھی کہ اچانک خودکش دھماکا ہو گیا ،دھماکے میں 63 افراد ہلاک اور 182 سے زائد زخمی ہو گئے،زخمیوں میں متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے

،دھماکے میں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ،افغان میڈیا کے مطابق شادی کی تقریب میں ایک ہزار سے زائد افراد مدعو تھے اور ہال کھچاکھچ لوگوں سے بھرا ہوا تھا، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیںاور امدادی کارروائیاں شروع کردیں،افغان میڈیا کے مطابق دہشتگردحملے میں ہزارہ کمیونٹی کے افراد نشانہ بنے ،تاحال دھماکے کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشل نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی کارروائیوں کی وجہ سے عوام کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سیکرٹری جنرل کومی نائیڈو نے ایک بیان میں کہا کہ سیاسی بحران میں جموں و کشمیر کے عوام سے مہرے جیسا سلوک نہ کیا جائے اور عالمی برادری کو چاہئے کہ وہ ان کے انسانی حقوق دلوانے کیلئے اقدامات کرے۔کومی نائیڈو نے کہا کہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی کارروائیوں کی وجہ سے عوام کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے، کشمیری عوام کے انسانی حقوق

کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سالہا سال سے انہیں اذیت اور تکلیف کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔سیکرٹری جنرل نے کشمیری عوام کی گرفتاریوں اور حقوق کی خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہوئے بھارت پر انسانی حقوق کے قانون کا احترام کرنے کے لیے زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی امن و سلامتی کا تحفظ کرنا سلامتی کونسل کے ارکان کی ذمہ داری ہے،انہیں چاہیے کہ شورش زدہ علاقے میں شہریوں کے انسانی حقوق کو اولین ترجیح دیں۔