Monday February 24, 2025

سلامتی کونسل کا اجلاس اختتام پذیر، چین بھارت کیخلاف ڈٹ گیا، سخت اعلان

لاہور(نیوز ڈیسک) چینی مندوب نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی حیثیت عالمی سطح پر متنازع ہے، بھارتی اقدام نے چین کی خودمختاری کو چیلنج کیا ہے، کشمیر کا مسئلہ اقوا متحدہ کے چارٹرڈاور دوطرفہ معاہدوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ میں سکیورٹی کونسل کا اجلاس ختم ہوگیا ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے15اراکین ممالک کے مندوب نے اجلاس میں شرکت کی۔ چینی مندوب نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ سکیورٹی کونسل اجلاس میں کشمیر کے مسئلے پر تفصیلی بات ہوئی ہے۔کشمیر کی صورتحال پر ارکان نے گہری تشویش کا اظہار کیا۔ سیکیورٹی جنرل اقوام متحدہ نے بھی کچھ دن پہلے بیان دیا۔ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر ارکان نے گہری تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ

کشمیر کی حیثیت عالمی سطح پر متنازع ہے۔ بھارتی اقدام نے چین کی خودمختاری کو چیلنج کیا ہے۔ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر ارکان نے گہری تشویش کا اظہار کیا۔چینی مندوب نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ اقوا متحدہ کے چارٹرڈاور دوطرفہ معاہدوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔ اسی طرح پاکستان کی اقوام متحدہ میں مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اس اجلاس کا خیر مقدم کرتا ہے۔ہم جموں کشمیر کے مسئلے کا پُرامن حل چاہتے ہیں۔اجلاس پاکستانی وزیر خارجہ کے خط پر طلب کیا گیا۔ نہتے کشمیریوں کی آواز آج اعلیٰ ترین فورم پر سنی گئی ہے۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں لوگوں پر ظلم و جبر کیا جارہا ہے۔کشمیریوں کو قید کیا جا سکتا ہے ان کی آواز نہیں دبائی جا سکتی۔پاکستان نے یہ کوشش مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کیلیے کی ہے اور یہ مسئلے کے حل تک جاری رہے گی۔