کوئٹہ (نیوزڈیسک) : کوئٹہ میں کچلاک کے علاقہ میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں کچلاک کے علاقہ میں کلی قاسم کے مدرسے میں دھماکہ ہوا۔ دھماکے کی نوعیت سے متعلق تاحال علم نہیں ہو سکا۔ دھماکے کی اطلاع موصول ہوتے ہی سکیورٹی اور ریسکیو اہلکاروں کو جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے۔ جبکہ دھماکے میں ہونے والی ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔
