Wednesday July 30, 2025

سینیٹ الیکشن کے نتائج آتے ہی لیگی رہنما کا عمران خان اور شیخ رشید پر گہرا طنز ۔۔۔ کپتان کی اہلیہ بارے بھی بیا ن دے ڈالا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ الیکشن پر ایک طرف مسلم لیگ (ن) اپنی کامیابی کا جشن منا رہی ہے تو دوسری جانب اس نے اپنی روایتی حریف جماعت پاکستان تحریک انصاف کو بھی طنز کا نشانہ بنانے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود نے کہا ہے کہ سیاسی یتیم عمران خان اور شیخ رشید سینیٹ انتخابات کے نتائج سے پیشگی آگاہ تھے اس لئے

وہ گھروں سے ہی باہر نہیں نکلے ،اب کسی پیر کا نسخہ نہیں چلے گا بلکہ صرف عوام کی خدمت اور ترجمانی کے نسخے چلیں گے جو نواز شریف کے پاس ہیں ۔ ایک تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل پر یقین نہ رکھنے والوں کا دعویٰ تھا کہ تین مارچ آئے گا اور نہ ہی سینیٹ انتخابات ہوں گے لیکن تین مارچ آیا اور (ن) لیگ کی کامیابی پر مہر ثبت کر کے گزر گیا ۔ عام انتخابات بھی وقت مقررہ پر ہوں گے اور اس کے نتائج بھی سینیٹ انتخابات سے مختلف نہیں ہوں گے ۔ انہوںنے کہا کہ سیاسی یتیم عمران خان اور شیخ رشید سینیٹ انتخابات کے نتائج سے پیشگی آگاہ تھے اس لئے دونوں گھروں سے ہی باہر نہیں نکلے ۔ شیخ رشید کی تو سمجھ آتی ہے لیکن کیا عمران خان کوئی نسخہ لے رہے تھے ، اب کوئی نسخہ نہیں چلے بلکہ عوام کی خدمت اور ترجمانی کے نسخے چلیں گے ، بعض لوگوں کو نواز شریف کا نام چبھتا ہے لیکن یہ نسخے اسی نواز شریف کے پاس ہیں ۔ اس لئے دونوں گھروں سے ہی باہر نہیں نکلے ۔ شیخ رشید کی تو سمجھ آتی ہے لیکن کیا عمران خان کوئی نسخہ لے رہے تھے ، اب کوئی نسخہ نہیں چلے بلکہ عوام کی خدمت اور ترجمانی کے نسخے چلیں گے ، بعض لوگوں کو نواز شریف کا نام چبھتا ہے لیکن یہ نسخے اسی نواز شریف کے پاس ہیں ۔